گجرات مجلس کے ترجمان دانش قریشی گرفتار

   

احمد آباد : گیان واپی مسجد کے وضو خانہ میں مبینہ طور پر برآمد نام نہاد شیولنگ پر تبصرہ گجرات کے ایم آئی ایم لیڈر دانش قریشی کو مہنگا پڑا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ وہ ریاست میں پارٹی کے ترجمان ہیں ۔ ان کے تبصرے کیخلاف کارروائی احمد آباد سائبر کرائم برانچ نے کی ہے ۔ دانش نے سوشیل میڈیا پر شیولنگ کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کیا تھا ۔ وی ایچ پی نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی ۔