احمد آباد 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات حکومت نے احکام جاری کرتے ہوئے مذہبی مقامات پر لاڈو اسپیکرس کے استعمال پر 3 مئی تک پابندی عائد کردی ۔ احکام میں کہا گیا کہ ہر طرح کی عوامی مذہبی سرگرمیاں ‘ پوجا اور دوسرے اجتماعات اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی رہے گی ۔ واضح رہے کہ گجرات کورونا سے ملک میں دوسری زیادہ متاثرہ ریاست ہے جہاں متاثرین کی تعداد 3500 ہوگئی ہے ۔
