گجرات میں اسکول ٹیچر شراب پی کر کلاس میں بچوں کو پڑھاتے ہوئے

,

   

سورت ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے سورت میونسپل ایجوکیشن بورڈ کی ایک خاتون ٹیچر شراب کے نشہ میں دھت ہوکر کلاس روم پہنچی اور بچوں کو پڑھانا شروع کیا۔ سورت میونسپل ایجوکیشنل بورڈ نے 38 سالہ ٹیچر کی اس حرکت کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ میونسپل اسکول میں اس خاتون ٹیچر نے مبینہ طور پر 31 جنوری کے دن شراب نوشی کے بعد نشہ میں کلاس روم پہنچی۔ جب یہ مسئلہ سورت میونسپل ایجوکیشن بورڈ کے اجلاس میں اٹھایا گیا تو حکام نے تحقیقات کا حکم دیا۔ رپورٹس کے مطابق ٹیچر اپنے ذمہ داروں کو اطلاع دیئے بغیر اسکول سے چلی گئی۔