احمدآباد ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک نوجوان کالج اسٹوڈنٹ نے گجرات کے شہر احمدآباد میں آج صبح ہاسٹل کے باہر ایک درخت سے خود کو لٹکا کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے کہا کہ 24 سالہ طالب علم کی شناخت ثاقب فقیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ واقعہ گجرات یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل کے باہر پیش آیا۔ وہ بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی پی اے) کا کورس کررہا تھا۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ تحقیقات کا پتہ چلا رہے ہیں کہ انتہائی اقدام کے پس پردہ کیا وجہ ہوسکتی ہے۔