بچوں کی ذہانت کی نشو و نما اور غذائیت کی سطح کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈس کی اجرائی
گاندھی نگر: گجرات حکومت نے شالا آروگیہ-نیشنل چائلڈ ہیلتھ پروگرام (ایس ایچ آر بی ایس کے ) کے تحت ریاست کے اسکولی بچوں کے لیے مفت ہیلتھ چیک اپ مہم 20 ویں شالا پرویش اتسو پروگرام کے پہلے دن پیر (12 جون )سے شروع کی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ یہ مہم اگلے 30 دنوں تک پوری شدت کے ساتھ چلائی جائے گی، جس میں گجرات حکومت نے ایک کروڑ سے زیادہ اسکولی بچوں کی مفت صحت کی جانچ کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ ایس ایچ آر بی ایس کے مرکز اور ریاست کے تعاون سے چلایا جانے والا ایک پروگرام ہے جس کے تحت ریاست میں نوزائیدہ سے لے کر چھ سال تک کے آنگن واڑی کے بچے ، پرائمری اسکول کے بچے ، سیکنڈری/سینئر سیکنڈری اسکول کے طلباء اور یہاں تک کہ 18 سال تک کی عمر کے اسکول نہ جانے والے بچوں کا مفت صحت چیک اپ بچے ریاستی حکومت کی طرف سے کیا جاتا ہے ۔ گجرات شالا آروگیہ نیشنل چائلڈ ہیلتھ پروگرام (ایس ایچ آر بی ایس کے ) کے نفاذ میں ایک سرکردہ ریاست ہے ۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایس ایچ آر بی ایس کے کی 992 موبائل ہیلتھ ٹیم بچوں کی صحت کی جانچ کرے گی۔ ایس ایچ آر بی ایس کے کی ہر موبائل ہیلتھ ٹیم ڈاکٹروں، فارماسسٹ اور ہیلتھ ورکرز پر مشتمل ہوگی جو ریاست کے اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کی صحت کی جانچ کرے گی۔ خیال ر ہے کہ اس مہم کے دوران بیمار پائے جانے والے بچوں کو ریاستی حکومت کی طرف سے سرکاری صحت کے اداروں جیسے پرائمری ہیلتھ سنٹرس، کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز، ضلع اسپتالوں، میڈیکل کالجوں سے منسلک اسپتالوں اور سپر اسپیشلٹی اسپتالوں میں مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے ۔ بچوں کی ذہانت کی نشوونما اور غذائیت کی سطح کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے : ریاستی حکومت نے گجرات کے اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی ذہانت کی نشوونما اور غذائیت کی سطح کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ اس ہیلتھ کارڈ میں صحت کے مختلف پیرامیٹرز جیسے بچوں کا قد، خون کی کمی کی سطح اور غذائیت کی سطح وغیرہ کے بارے میں معلومات دستیاب ہوں گی۔ ریاستی ایس ایچ آر بی ایس کے موبائل ہیلتھ ٹیم اور کمیونٹی ہیلتھ آفیسر اسکول کے نوڈل ٹیچر کے ساتھ تال میل کریں گے اور اس ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ میں بچوں کی صحت کی معلومات کو اپ ڈیٹ کریں گے ۔ یہ ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ طلباء اور والدین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔گجرات ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے اسکولی بچوں کی ذہانت کی نشوونما اور غذائیت کی صورتحال کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ جاری کیے ہیں۔ یہی نہیں، اس مہم کے دوران اسکول کے نوڈل ٹیچر اور کمیونٹی ہیلتھ آفیسر آپس میں تال میل کریں گے اور تمام طلبہ کے آبھا آئی ڈی یعنی آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ سے متعلق کاموں میں ترمیم کریں گے ۔ اب سے طلبہ کے رپورٹ کارڈ میں درجات کے ساتھ صحت کی رپورٹوں کا بھی ذکر ہوگا۔