احمدآباد: گجرات کے شہر احمد آباد کے علاقہ اخبار نگر میں ایک انڈر پاس کے پلر سے بی آر ٹی ایس کی بس ٹکرا گئی جس سے وہ دو ٹکڑے ہوگئی۔ احمدآباد بی آر ٹی ایس جنرل منیجر وشال کھنما نے کہا کہ اس حادثہ کے وقت بس میں کوئی مسافر نہیں تھے ۔ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو معمولی زخم آئے ہیں۔ بس تیزرفتاری سے پلر کو ٹکرا کر اس میں گھس گئی۔