گجرات میں بچھڑے کی قربانی پر 10 سال جیل

   

راجکوٹ : گجرات کے راجکوٹ میں ایک بچھڑے کو ذبح کرنے پر خاطی شخص کو 10 سال کی جیل اور ایک لاکھ روپئے جرمانہ کی سزاء سنائی گئی ہے ۔ شکایت کنندے نے اُس شخص پر بچھڑے کو قربان کرنے اور اُس کا گوشت اپنی بیٹی کی شادی میں پکانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ اُسے گجرات تحفظ مویشیان (ترمیم ) قانون 2017 ء کے تحت سزاء سنائی گئی جبکہ عینی شاہدنے گواہی دی اور فارنسک رپورٹس نے الزام کی تصدیق کی ۔