احمد آباد۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ
(GSHSEB)
نے مجموعی نقل کا پتہ لگایا ہے کہ 12 ویں جماعت کے امتحان میں 959 طلباء نے ایک جیسے جوابات لکھے ہیں اور سب نے ایک جیسی غلطیاں کی ہیں۔ بعدازاں طلباء نے اس بات کا اعتراف کیا کہ امتحانی مراکز کے اساتذہ نے انہیں زبانی جوابات لکھنوائے تھے۔ اس لیے ان کے امتحانات کے نتائج کو گجرات سکینڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے 2020تک روک لیا اور جن مضامین میں انہوں نے نقل نویسی کی تھی اس میں وہ ناکام ہوگئے۔
