گجرات میں دو مقامات پر آگ لگی

   

احمدآباد،17مارچ(سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے شہر احمدآباد اور سورت میں منگل کو دو الگ الگ مقامات پر اچانک آگ لگ گئی۔فائربریگیڈ محکمے کے مطابق احمدآباد میں نوبل نگر علاقے کی سوامی نارائن ڈیری میں صبح اچانک آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں کو موقع پر بھیجاگیا۔فائربریگیڈ اہلکاروں نے سوا دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ایک دیگر حادثے میں سورت کے رام نگر علاقے کی پالن پور پاٹیا گجرات ہاؤسنگ بورڈ میں ہوئی،جہاں راجستھان پلاسٹک سیل کی دکان میں صبح کسی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔فائربریگیڈ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سخت مشقت کے بعد تقریباً ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ دونوں حادثوں میں ابھی تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ،لیکن وہاں رکھا سامان جل کر خاک ہوگیا ہے ۔