گجرات میں زلزلہ کا جھٹکہ

   

احمدآباد 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 3.2 شدت کا زلزلہ گجرات کے ضلع بناس کنٹھا کے چند علاقوں کو آج صبح دہلادینے کی وجہ بن گیا۔ کسی کے ہلاک ہونے یا جائیداد کو نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ گاندھی نگر ادارہ برائے زلزلہ کی تحقیقات کے بموجب اس زلزلہ کا مبدا پالن پور کے شمال ۔ شمال مغرب میں واقع تھا۔ جھٹکہ 8 بجکر 55 منٹ صبح محسوس کیا گیا۔ قبل ازیں جون میں 4.3 شدت کا زلزلہ اِسی علاقہ میں محسوس کیا گیا تھا جو احمدآباد سے 150 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ گجرات بھی زلزلہ کے اعتبار سے مخدوش ’’آتشیں حلقہ‘‘ میں واقع ہے۔ جہاں سال کے کسی بھی حصہ میں اچانک زلزلہ آسکتا ہے۔