گجرات میں سالگرہ پارٹی منعقد کرنے پر بی جے پی وارڈ پریسیڈنٹ سمیت 8 افراد گرفتار

,

   

٭ گجرات کے وڈوڈرا میں وارڈ نمبر 7 کے بی جے پی صدر انیل پارمار اور دیگر 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جنہوں نے لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالگرہ تقریب منعقد کی تھی۔ یہ تمام افراد سالگرہ پارٹی منانے کیلئے انیل پارمار کے مکان پر جمع ہوئے تھے۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے سالگرہ پارٹی کی تصاویر اور ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل کئے تھے جس کے بعد ان کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔