آنند 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے ضلع آنند میں تھمبت ٹاؤن میں دو فرقوں کے درمیان تصادم کے باعث فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دو متصادم گروپوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے فائرنگ کی۔ یہ واضح نہیں ہوا کہ مہلوک وینو چوڑا پولیس فائرنگ میں مارا گیا یا تشدد کے دوران ہلاک ہوا۔ دو فرقوں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے فائرنگ کی۔ حالات قابو میں بتائے جاتے ہیں۔