گجرات میں فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی کھیت میں ایمرجنسی لینڈنگ

   

بھاونگر۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے جنوبی حصے میں زبردست بارش سے سیلاب جیسی صورتحال کے بیچ بچاو مہم میں مصروف ہندوستانی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے ضلع بھاونگر کے گھوگھا کے کوکڑگاوں میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔پولیس نے بتایاکہ سورت شہر میں جامنگر کی طرف جارہے ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے کھیت میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس میں سوار سبھی 9 افراد محفوظ ہیں۔ پولیس کے مطابق تکنیکی خامیوں کو درست کرنے کے بعد اسے واپس جام نگر لے جایا جائے گا۔