احمدآباد ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات حکومت نے شہریوں کو یہ اختیار دیا ہیکہ وہ میونسپل کارپوریشنس اور میونسپلٹیز کے حدود کے اندر ہیلمٹ استعمال کرنے کا خود فیصلہ کریں۔ نوجوانوں کو یہ اختیار ہیکہ وہ ہیلمٹ استعمال کرے یا نہ کرے۔ گجرات کے ٹرانسپورٹ وزیر آر سی فالدو نے کہا کہ ہمیں بے شمار شکایات موصول ہورہی ہیں کہ شہری حدود کے اندر ہیلمٹ پہننے والوں کو عملی طور پر کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگرچہ کہ ریاست میں ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے اور قومی شاہراہوں کے علاوہ پنچایت روڈس پر بھی ہیلمٹ کے استعمال کو ضروری بنایا گیا ہے۔