گاندھی نگر، 17 اکتوبر (یو این آئی) گجرات میں جمعہ کے روز وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی کابینہ میں توسیع کی گئی، جس میں 25 نئے وزراء نے حلف اٹھایا۔ نئی کابینہ میں چھ وزراء کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے ، جبکہ 10 سابق وزراء کو جگہ نہیں ملی۔ مہاتما مندر میں منعقدہ تقریب میں گورنر آچاریہ دیوورت نے نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ تریکم چھنگا، سوروپ جی ٹھاکور، پروین مالی، پی سی برنڈا، درشنا واگھیلا، کانتی لال امرتیا، ارجن موڈھواڈیا، پردیومنا واجا، کوشک ویکاریہ، جیتیندر بھائی واگھانی، رمن بھائی سولنکی، کملیش بھائی پٹیل، سنجے سنگھ مہِدا، رمیش بھائی کٹارا، پرفل پنسیریا، منیشا وکیل، ایشور سنگھ پٹیل، ڈاکٹر جے رام بھائی گامیت، نریش بھائی پٹیل اور محترمہ رِوا با جڈیجہ کو کابینی وزراء کے طور پر حلف دلایا گیا ہے ۔ جبکہ رشی کیش پٹیل، کنو بھائی دیسائی، کنورجی باولیا، پرفل پنسیریا، پرشوتتم سولا نکھی اور ہرش سنگھوی کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے ۔ قابلِ ذکر ہے کہ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو چھوڑ کر تمام 16 وزراء نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔