امراوتی ۔ /22 اپریل (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب گجرات کے علاقہ ویراول میں پھنس جانے والے اپنی ریاست کے ماہی گیروں کی مالی امداد کیلئے 2000 کروڑ روپئے کی اجرائی کا اعلان کیا ۔ انہوں نے گجرات کے چیف منسٹر وجئے روپانی سے اس ضمن میں آج ٹیلی فون پر بات چیت کی اور شمال ساحلی آندھراپردیش کے وہاں پھنسے ہوئے ماہی گیروں کو غذا اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ان (چیف منسٹر روپانی) سے مداخلت کی درخواست کی ۔
حکومت گجرات نے کہا کہ آندھراپردیش کے ماہی گیروں کی بہتر دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔ انہیں حتی کہ وہاں ماہی گیری کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے ۔