گجرات میں چار دن سے بارش ، ندیوں میں طغیانی

   

احمدآباد۔ 30 جو لائی (سیاست ڈاٹ کام)گجرات میں پچھلے چار دنوں سے ہورہی بارش سے ندیوں میں طغیانی ہے جس سے کئی جگہوں پر پانی بھرگیا ہے ۔ریاست میں منگل کی صبح چھ بجے سے دوپہر 2 بجے تک 134 تالوکا میں ایک ملی میٹر سے 101ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگ کو ولساڈ ضلع کے کمراڈا میں سب سے زیادہ 101 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔جام نگر کے دھرول میں 92،جوڈیا میں 86،جام نگر شہر میں 83 اور دیوبھومی دوارکا کے کھنبھالیا میں 73 ملی میٹر بارش درج ہوئی۔ریاست کے سوراشٹر ،شمالی،جنوبی حصوں میں پچھلے چار دنوں سے ہورہی بارش آج بھی جاری رہی۔راج کوٹ کے ریل نگر انڈر برجوں میں پانی بھرنے سے ایک اسکول بس اور ایک کار پانی کے بیچ پھنس گئی اور گھروں میں پانی گھس گیا۔پانی میں پھسی اسکول بس سے سبھی طلبہ کو محفوظ اتار لیاگیا۔راج کوٹ کا آجی2ڈیم اور لودھیکا تالوکا کا ڈیم اوور فلو ہوگیا۔جام نگر ضلع کے دھرول کے لتی پور گاؤں میں سیلاب کا پانی بھر گیا۔بارش کے درمیان لال پور تالوکا کے تقریباً 18گاؤں میں بجلی چلی گئی۔ولساڈ ضلع کی ندیوں میں سیلاب آگیا۔