جونا گڑھ، 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی آٹھ میونسپلٹیوں میں سے ایک جونا گڑھ منپا میں 21 جولائی کو ہو رہے انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی کو چھوڑنے والے اس کے شہر ی صدر اور پاٹیدار فرقہ کے نوجوان لیڈر وینو امیپرا نے آج حکمران جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ مسٹر امیپرا نے بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو واگھانی کی موجودگی میں اپنے 15 زائد حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ اس موقع پر واگھانی نے کہا کہ کانگریس کے خاتمے کا آغاز ہو چکا ہے ۔