نئی دہلی : کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے اب تک 142 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔کانگریس کے انتخابی انچارج مکل واسنک نے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 142 امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔پارٹی نے اب تک چھ فہرستیں جاری کی ہیں جن میں گجرات قانون ساز اسمبلی کے دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کیلئے 143 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ریاست کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور بقیہ 93 سیٹوں پر 5 ڈسمبر کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔