گجرات میں کرکٹ پر سٹہ لگانے والا شخص گرفتار

   

راجکوٹ30جون(سیاست ڈاٹ کام )گجرات میں راجکوٹ شہر کے گاندھی گرام علاقے میں کار میں بیٹھ کر کرکٹ سٹا لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔پولیس نے اتوار کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ویشالی نگر کے نزدیک روڈ کے کنارے کار کے اندر بیٹھ کر موبائل فون سے کرکٹ پر سٹا لگانے والے پارتھ بھائی ڈی بھیساوڈیا(21) کو ہفتے کی دیررات گرفتار کرکے اس سے دو ہزار 100روپے نقد سمیت کل ایک لاکھ 10ہزار ایک سو روپے کا سامان ضبط کرلیا۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔