گجرات میں کورونا : شمشان گھاٹوں میں چتاؤں کی قطار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے عملاً تباہی مچا رکھی ہے۔ شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک لگ بھگ ہر ریاست بری طرح متاثر ہے۔ چنانچہ مغربی ریاست گجرات بھی کووڈ۔19 کی پکڑ سے محفوظ نہیں ہے۔ وہاں تیزی سے کورونا اموات درج کی جارہی ہیں۔ اس بات کا ثبوت گجرات کے شہروں میں ایسے کئی شمشان گھاٹ کی صورتحال ہے جہاں چتاؤں کو آخری رسومات کی انجام دہی کیلئے گھنٹوں قطار میں رکھنا پڑ رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل میڈیا میں گجرات میں کورونا کے عروج کا تذکرہ نہیں ہورہا ہے اور ساری توجہ میٹرو سٹی ممبئی اور متعلقہ ریاست مہاراشٹرا پر مرکوز کی جارہی ہے۔ اتر پردیش بھی ان دنوں کورونا کی دوسری لہر سے شدید متاثر ہے۔