گجرات میں کورونا مریض2272،95 فوت

   

گاندھی نگر، 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)گجرات میں کوروناوائرس ’کوویڈ۔ 19‘ کے 94نئے معا ملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2272 اور اس وبا سے مزید پانچ لوگوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 95 ہو گئی ہے ۔گزشتہ 12 گھنٹے میں پانچ اور لوگ (احمد آباد میں چار اور بھڑوچ میں ایک) کو اسپتالوں سے چھٹی ملنے سے ریاست میں ایسے لوگوں کی کل تعداد 144 لوگوں ہو گئی ہے ۔محکمہ صحت کی چیف سکریٹری جینتی روی نے آج بتایا کہ مرنے والوں میں احمدآباد کے چار اور ولساڈ کا ایک شخص شامل ہے ۔ ان میں سے دو سنگین بیمار میں مبتلا تھے ۔