گاندھی نگر؍لکھنؤ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)گجرات میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا سے متاثرین کے پانچ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھکر 38 ہوگئی۔ریاست کی صحت سکریٹری اور اسسٹنٹ کمشنر جینتی روی نے بدھ کو بتایا کہ ریاست میں کورونا سے متاثر اب تک کل 38 معاملے پائے گئے ہیں۔راج کوٹ میں دو،احمدآباد ،سورت اور وڈودرا میں کورونا کے ایک ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔اس میں سے ایک ایک دبئی سے احمدآباد اور راج کوٹ آئے ہیں جن میں 36 سالہ شخص راج کوٹ اور 31 سالہ خاتون احمدآباد آئی ہے جبکہ تین دیگر افراد راج کوٹ،سورت اور وڈودرا کے ہیں۔ان میں 75سالہ خاتون راج کوٹ،62سالہ مرد سورت اور 32سالہ مرد وڈودرا کا ہے ۔اب تک سب سے زیادہ 14معاملے احمدآباد ،سات سات سورت،وڈودرا چھ ،گاندھی نگر تین،راج کوٹ اور کچھ ضلع میں ایک ہیں جن میں سے سب سے زیادہ حال میں غیر ملکوں لوگ لوٹے ہیں۔ہیرے کے کاروبار کے منسلک 69سالہ شخص کی سورت کے ایک اسپتال میں اتوار کو اسی انفیکشن میں موت ہوگئی تھی۔کورونا سے متاثر مریض کی موت کا یہ پہلا معاملہ تھا۔متاثر کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی شکایت بھی تھی۔واضح رہے کہ کل چار معاملے سامنے آئے تھے ان میں ایک 66سالہ مرد سعودی عرب اور ایک 32سالہ مرد متحدہ عرب امارات سے سورت آیاتھا،جبکہ دولوگ گاندھی نگر کے تھے ۔