گجرات میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ وآتشزدگی ، 20 زخمی

   

Ferty9 Clinic

بھڑوچ :گجرات کے ضلع بھروچ میں جھگڑیا کے نزدیک کیمیکل تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں آج صبح ا لصبح ہوئے دھماکے اور اس کے لگی آگ سے 20 سے زائد ورکر زخمی ہوگئے ۔ صبح الصبح دو بجے یو پی ایل 5 کیمیکل فیکٹری میں ہوا دھماکہ زور دار تھا اس کی آواز آس پاس کے تقریبا 10 کلو میٹر میں سنائی دی گئی ۔ اس میں 20 سے زائد ورکر زخمی ہوئے ہیں ، تاہم ابھی تک کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو انکلیشور اور وڈودرا کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔