گجرات میں 300 کروڑ کی منشیات ضبط

   

Ferty9 Clinic

دیو بھومی دوارکا:گجرات کے دیو بھومی دوارکا ضلع کے دو علاقوں سے 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی منشیات برآمد کرنے کے بعد تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چہارشنبہ کے روز واڈینار میرین علاقہ میں کھمبھاڈیا-جام نگر شاہراہ پر آرادھنا دھام کے پاس سڑک کے کنارے کھڑے ایک شخص کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران اس کے پاس سے 17 کلو منشیات برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 85 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے دو اور لوگوں کے نام بتائے ۔ ان دونوں افراد کو سلایا کے علاقے سے بھی گرفتار کیا گیا اور ان سے 47 پیکٹوں میں 44 کلو 663 گرام منشیات برآمد کی گئی جس کی مالیت 223 کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی جاتی ہے ۔