گجرات : نابینا خاتون سے زیادتی کے ملزم کی آواز سے شناخت ، ملزم گرفتار

   

احمد آباد: احمد آباد کے باولا نامی علاقہ میں منگل کو ایک نابینا خاتون کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ نردھام رکشہ ڈرائیور نے نابینا خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم احمد آباد دیہی پولیس نے نابینا خاتون کی شکایت کے بعد چند ہی دنوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔نابینا خاتون اور اس کے نابینا شوہر کی ہمت کے باعث بالآخر ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ کیس کی تفصیلات کے مطابق باولا تعلقہ میں رہنے والی ایک نابینا خاتون احمد آباد کے اندھ جن منڈل میں اناج لینے گئی تھی۔ گھر جانے میں دیرہوگئی اس لیے خاتون نے باولا جانے کے لیے رکشہ لیا۔خاتون رکشہ میں اکیلی تھی ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے خاتون کو ایک ویران جگہ لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ خاتون نے دفاع کرتے ہوئے مدد کیلئے پکارا جس سے خوفزدہ ہو کر ملزمان وہاں سے فرار ہو گیا۔
اس واقعہ کا چنگودر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔اس معاملے میں ملزم کو گرفتار کرنا پولیس کے لیے بڑا چیلنج تھا۔خاتون آنکھوں سے محروم تھی اور رکشہ اور ملزم کے بارے میں کچھ بتا نہیں سکتی تھی۔
چنانچہ احمد آباد دیہی پولیس نے 3 مختلف ٹیمیں تشکیل دیں اور سر خیز سے باولا تک کئی رکشہ چلانے والوں سے پوچھ گچھ کی اور کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا،جس کے بعد پولیس نے تمام ملزمان کو نابینا خاتون سے بات کرنے کو کہا۔شکایت کنندہ خاتون نے مرکزی ملزم کی آواز پہچان لی اور پھر پولیس تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ملزم نے یہ واردات نشے کی حالت میں کی اور جھوٹا نام بتا کر خاتون سے بات چیت کیا، نابینا خاتون نے ملزم کی آواز اور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت کرلی۔ ملزم کو گرفتا ر کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔