گجرات : وزیر اعظم مودی نے احمد آباد میں کیا روڈ شو، بھوپیندر پٹیل کی آج حلف برداری تقریب میں ہوں گے شامل

   

احمد آباد: بی جے پی کی بڑی جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں دیر رات روڈ شو کیا ۔ اس دوران احمد آباد میں سڑک کے دونوں کنارے لوگوں کی بھیڑ جمع تھی ، جنہوں نے وزیر اعظم مودی کا شاندار خیرمقدم کیا ۔دراصل گجرات میں بھوپیندر پٹیل پیر 12 دسمبر کو وزیر اعلی عہدہ کا حلف لینے والے ہیں ۔ اس حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کیلئے وزیراعظم مودی اتوار رات کو احمد آباد پہنچے ۔ وزیر اعظم مودی کے علاوہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی اس حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے ۔