گجرات ٹائٹن آئی پی ایل فاتح ، راجستھان کو شکست

,

   

احمدآباد : انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میں آج گجرات ٹائٹن نے راجستھان رائلس کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرادیا اور پہلے سیزن میں ہی خطاب جیت لیا۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راجستھان رائلس نے مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹوں پر محض 130 رنز اسکور کئے۔ جواب میں گجرات ٹائٹن نے 18.1 اوور میں 3 وکٹوں پر 133 رنز بنا کر باآسانی فتح حاصل کرلی۔ گجرات ٹائٹن کے کپتان ہاردک پانڈیا نے 3 وکٹ لئے اور 34 رنز بنا کر اس جیت میں اہم رول ادا کیا۔