گجرات پارک آتشزدگی:ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

   

گاندھی نگر : پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے ایک تفریحی پارک میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔خبر رساں اداروں اے پی اور اے ایف پی کے مطابق پارک میں آگ لگنے سے کئی بچے بھی جان سے گئے۔راجکوٹ کے ضلعی کلکٹر پربھو جوشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ آتشزدگی میں 24 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر بچے تھے۔ دیگر چھ بچوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔پولیس کمشنر راجو بھارگوا نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس افسر ونایک پٹیل کے مطابق لاشوں کی شناخت کرنا مشکل ہے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے پولیس افسر ونایک پٹیل کے حوالے سے کہا ہے کہ ’اب تک ہم نے 28 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ مرنے والوں میں 12 سال سے کم عمر کے چار بچے بھی شامل ہیں۔