گجرات پرطوفان ’اسنا‘کا اثرشدید بارش کاامکان

   

گاندھی نگر :گجرات میں ابھی لوگ شدید بارش اور سیلاب کی تباہی کا سامنا کر رہی رہے تھے کہ ان کے سر پر ایک اور خطرہ مندلانے لگا ہے۔ یہ خطرہ ہے آسنا نامی سمندری طوفان کا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات کے سوراشٹر۔کچ علاقے پر ایک طوفان بن رہا ہے جس کے بحیرہ عرب کے اوپر اْبھرنے اور عمان ساحل کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اس دوران گجرات اور شمالی مہاراشٹرا ساحلوں کے ساتھ سمندری علاقوں میں اگلے دو دنوں تک 60تا65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ساحلی علاقوں میں طوفان کے ساتھ زوردار بارش ہونے کا امکان ہے۔ طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو اگلے کچھ دنوں تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گجرات کے پوربندر، کچھ، وڈودرا، احمد آباد، بھْج جیسے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی حالت بنی ہوئی ہے۔ بحیرہ عرب میں 1976 کے بعد یعنی 48 سال میں پہلی بار آسمان میں ایسی کھلبلی مچی ہے جب زمین کے ایک بڑے حصے کو پار کر کے ایک سمندری طوفان بن رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں راجستھان، جھارکھنڈ، اترپردیش اور بہار میں بارش میں کمی درج کی گئی ہے جبکہ کیرالا میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات ریاست میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ودربھ، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم، تلنگانہ، ساحلی کرناٹک میں الگ الگ مقامات پر زیادہ سے بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش، مغربی بنگال کے ہمالیائی علاقے، سکم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، کیرالا، ر ائلسیما میں الگ الگ جگہوں پر زوردار بارش ہو سکتی ہے۔ سمندری طوفان ‘اسنا’ کیلئے وارننگ جاری کی ہے، جو بحیرہ عرب میں گہرا دباؤ ہے جس کی وجہ سے گجرات میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔
اگلے 24 گھنٹوں میں ہندوستانی ساحل سے مغرب۔شمال مغرب میں آگے برھنے کی توقع ہے۔طوفان اس وقت گجرات میں نالیہ سے 250 کلومیٹر مغرب، پاکستان میں کراچی سے 160 کلومیٹر جنوب۔جنوب مغرب اور پاکستان میں پسنی سے 350 کلومیٹر مشرق۔جنوب مشرق میں ہے۔ 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھتے ہوئے ‘اسنا’ کے نتیجے میں پہلے ہی کچ اور گجرات میں بہت زیادہ بارش ہو چکی ہے۔
جام نگر، پوربندر، کے لیے بھاری بارش کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔