گجرات کے دوارکا میں کانگریس کے چنتن شیویر میں راہل گاندھی نے کہا کہ ایسے لیڈروں کی ضرورت نہیں ہے جو پارٹی میں کام نہیں کرتے ہیں۔ گجرات میں پارٹی کی جیت یقینی ہے۔ بس اس پر یقین رکھیں اور الیکشن تک لڑنے کے لیے تیار رہیں۔ راہل نے کہا کہ پارٹی میں بیٹھے کورووں کو پیک کر کے بی جے پی میں بھیج دو- دوارکا میں ریاستی کانگریس کے چنتن شیویر میں شرکت کے لیے آئے راہل گاندھی نے دوارکادھیش کے درشن کیے تھے۔اسکے بعد راہل پارٹی کیمپ پہنچے۔ ریاست میں سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے راہل کا یہ پہلا دورہ ہے، جس میں راہل نے بی جے پی کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی کے بھی ناکارہ لیڈروں پر طنز کیا۔ راہل نے کہا کہ جو بھی پارٹی چھوڑنا چاہتا ہے، اسے جانا چاہئے۔