گاندھی نگر:گجرات اسمبلی انتخاب میں صرف ایک مسلم امیدوار (عمران کھیڑاوالا، کانگریس) کو کامیابی ملی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ مسلم امیدوار کھڑے نہیں کیے گئے تھے۔ کانگریس، عاآپ اور اے اآئی ایم اآئی ایم نے مسلم امیدواروں پر داؤ لگایا تھا۔ لیکن بی جے پی کی آندھی میں دوسری پارٹیوں کے مسلم غیر مسلم، سبھی تنکوں کی طرح اڑ گئے۔چونکہ بی جے پی نے کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا تھا، اس لیے وہاں سے تو کوئی امید تھی ہی نہیں، لیکن کانگریس نے جن 6 مسلم امیدواروں کو کھڑا کیا تھا ان میں سے صرف عمران کھیڑاوالا ہی کامیاب ہوئے۔ انھوں نے بی جے پی امیدوار بھوشن بھٹ کو بڑے فرق سے ہرایا۔ عاآپ نے تین مسلم امیدوار کھڑے کیے تھے جبکہ مجلسکا ایک بھی امیدوار کامیابی کی دوڑ تک میں شامل نہیں ہو سکا۔کانگریس نے جن 6 مسلم امیدواروں کو موقع دیا تھا وہ اسلم سائیکل والا (سورت مشرق)، محمد جاوید (وانکانیڑ)، ممد بھائی جنگ جت (ابڈاس)، سلیمان پٹیل (واگرا)، غیاث الدین شیخ (دریاپور) اور عمران کھیڑاوالا (جمالپور کھڑیا) ہیں۔ عاآپ نے دریاپور سے تاج قریشی، جمبوسر سے ساجد ریحان اور جمالپور کھڑیا سے ہارون ناگوری کو ٹکٹ دیا تھا۔