چیف منسٹر وجئے روپانی سے ملاقات کے چند گھنٹوں بعد انکشاف
نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں کانگریس رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ چند ہی گھنٹوں قبل انہوں نے چیف منسٹر وجئے روپانی اور دوسرے دو وزراء کے ساتھ ایک اجلاس میںشرکت کی تھی ۔ اس اجلاس میں دوسرے ارکان اسمبلی اور محکمہ صحت کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔ ذرائع نے کہا کہ رکن اسمبلی کو کئی دن سے بخار تھا اور ان کے نمونے ٹسٹ کیلئے روانہ کئے گئے تھے ۔ تاہم معائنہ کی رپورٹ آنے تک وہ مصروف کار رہے ۔ وہ فی الحال گاندھی نگر کے ایس وی پی ہاسپٹل میں شریک ہیں جو کورونا مریضوں کیلئے مختص کردیا گیا ہے ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ رکن اسمبلی سے ملاقات کرنے والے کتنے افراد کو قرنطینہ میں رکھا جائیگا ۔ انتظامیہ اس مسئلہ کا جائزہ لے رہا ہے ۔