گجرات کانگریس قائدین کی راہول گاندھی سے ملاقات

   

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) گجرات کانگریس کے رہنماؤں نے جمعرات کو پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور ریاستی تنظیم اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔سمجھا جاتا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے راہول گاندھی سے گجرات ریاست کے نئے صدر کے تقرر پر مشورہ کرنے کیلئے میٹنگ کی۔ ریاست میں شکتی سنگھ گوہل کے استعفے کے بعد سے کوئی مستقل صدر مقرر نہیں ہے ۔ پارٹی نے انہیں ہدایت دی ہے کہ نئے صدر کی تقرری تک وہ اپنے عہدے پر قائم رہیں۔قابل ذکر ہے کہ گوہل نے ریاست میں ہونے والے ضمنی اسمبلی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔