گجرات کانگریس کا احمد پٹیل کو خراج

   

احمدآباد : گجرات کانگریس کے زیراہتمام آج یہاں سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 71 سالہ پٹیل کورونا وائرس کی پیچیدگیوں سے جانبر نہ ہوسکیں۔ تقریب میں ان کے فرزند فصیل پٹیل ، اے آئی سی سی گجرات انچارج راجیو ساتو ، سینئر قائدین امیت چاؤڑا ، پریس دھنانی اورہاردک پٹیل شریک ہوئے۔