گجرات کی طرز پر تلنگانہ میں بھی ہوٹلس کے برقی بل معاف کرنے کا مطالبہ

   

نیالکل : حکومت گجرات نے کورونا وبا کے باعث ہوٹل انڈسٹری کو ہوئے بے تحاشہ نقصان کو دیکھتے ہوئے ہوٹلس ، ریسٹورینٹس ، ریسارٹس وغیرہ کے ایک سال کے برقی بل کو معاف کردیا ہے۔ممتازسماجی کارکن محمد زبیر نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسی طرز پر معیشت کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے ہوٹلس ، ریسٹورینٹ وغیرہ کے برقی بل معاف کرے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ نقصان ہوٹل انڈسٹری کو ہوا ہے۔گزشتہ ایک سال سے ہوٹل مالکان کسمپرسی کا شکار ہیں۔ گجرات حکومت کا اقدام قابل تقلید ہے ، تلنگانہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بھی اسی طرز پر ہوٹلس اور ریسٹورینٹ کا ایک سال کا برقی بل معاف کرکے عوام دوست ہونے کا ثبوت فراہم کرے۔واضح ہوکے ریاست تلنگانہ میں ہوٹل انڈسٹری سے زیادہ تر مسلمان وابستہ ہیں۔