گجرات کی فیکٹریز میں ورکرس کو 12گھنٹے کام کی اجازت

,

   

احمدآباد ۔ 24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے ریاست کے فیکٹریوں میں ورکروں کو قانونی طور پر مقررہ روزآنہ 8گھنٹے سے بڑھ کر روزانہ 12گھنٹے تک کام کرنے کی اجازت دی ہے اور انہیں 50فیصد زائد اجرت دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس اقدام کو اجرت کے قواعد کی خلاف ورزی تصور کی جائے گا کیونکہ فیکٹریز کے قانون میں ورکرس کو اوور ٹائم کے اضافی وقت کیلئے دوگنی اجرت مقرر ہے ۔ بی جے پی زیر اقتدار ریاست گجرات کے محکمہ صحت و محنت نے قانون فیکٹریز ک ہنگامی فقروں کے تحت فیکٹریز کو آٹھ گھنٹوں کے کام کے دنوں سے استثنیٰ دیا تھا تاکہ کام کے مقامات پر سماجی دوری کے ضابطوں کی پابندی جاری رکھی جاسکے ۔