گجرات کی کمپنی نے ایس بینک سے 265 کروڑ روپئے نکالے تھے

,

   

وڈوڈرا (گجرات)۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وڈوڈرا میونسپل کارپوریشن کی (ایس پی وی) وڈوڈرا اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ کمپنی نے ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے قرض کی مہلت دینے اور رقم نکالنے پر پابندی عائد کرنے کے ایک دن قبل Yes بینک سے 265 کروڑ روپئے نکالے تھے۔ ایک عہدیدار نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔ جمعرات کو آر بی آئی نے بینک کی مالی حالت خراب ہونے کے بعد ڈپازیٹرس کو فی کس صرف 50 ہزار روپئے بینک سے نکالنے کی پابندی عائد کردی تھی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس پی وی و ڈپٹی میونسپل کمشنر سدھیر پٹیل نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت مرکزی حکومت سے گرانٹ کے حصہ کے طور پر رقم وصول ہوئی تھی جس کو Yes بینک کی مقامی شاخ میں ڈپازٹ کردیا گیا تھا۔ بینک کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے دو دن قبل رقم نکال لی گئی اور بینک آف بروڈہ کے نئے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی۔