بھڑوچ ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام)گجرات کے ضلع بھڑوچ میں واقع کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے سبب کم از کم 5 افراد ہلاک اور 57 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ فیکٹری کے ایک ٹینک میں پیش آیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ بھڑوچ کے کلکٹر ایم ڈی مودیا نے آج کہا کہ یاششوی رساین پرائیویٹ لمیٹیڈ کی فیکٹری میں یہ دھماکہ دوپہر تقریباً 12 بجے پیش آیا۔ بھڑوچ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔