گجرات کے اوکھا میں سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ

   

نئی دہلی : ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم ویر سنگھ نے آئی این ایس دوارکا کا دورہ کیا۔ گجرات کے اوکھا میں ہندوستانی بحریہ کا آپریٹنگ ٹھکانہ ہے۔ نئے سال کے موقع پر اس علاقہ کی سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے خطہ میں بحری سرگرمیوں پر نظرثانی کی اور سیکوریٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈمرل سنگھ کا فلیگ آپریشن کمانڈنگ گجرات، دمن و دیو نے خیرمقدم کیا اور یہاں کی صورتحال سے واقف کروایا۔ بحری سرگرمیوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ بحری کمانڈ علاقہ سے متعلق سیکوریٹی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ علاقہ حکمت عملی پر مبنی پوزیشن رکھتا ہے۔ پاکستان کے باعث اس علاقہ میں بحریہ کو تشویش لاحق ہے۔ انہوں ان علاقوں میں ساحلی نگرانی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ یہاں پر تعینات اسٹیشن آفیسرس کے معیاری کام کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کی۔