گجرات کے آنند ٹاؤن میں مندروں کے علاقہ میں مسلمانوں کی ملکیت کی مخالفت

   

احمدآباد : گجرات کے آنند ٹاؤن میں مسلمانوں کی ملکیت کے خلاف ہندوؤں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ علاقہ میں آج 100 سے

زیادہ افراد نے مسلمانوں کی ملکیت کے خلاف احتجاج کیا جہاں ایک ہوٹل

Blueivy

واقع ہے۔ احتجاجیوں میں ڈاکٹرس، وکلاء اور طلبہ شامل ہیں جو رام کے بھجن گارہے تھے اور اُنھوں نے علاقہ میں گنگا جل کا چھڑکاؤ کیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ ہندوؤں کا علاقہ ہے اور اِس ہوٹل کے مالک مسلم ہے جو یہاں کی تہذیب پر ایک دھبہ ہے۔ یہ ایک بڑی ہوٹل ہے جس میں بینکویٹ ہال، ریسٹورنٹ، رومس کے علاوہ کافی شاپس بھی ہے جہاں مقامی ہندوؤں کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے کوئی نان ویج غذا سربراہ نہیں کی جاتی یہاں تک کہ آملیٹ بھی تیار نہیں کیا جاتا۔