٭ وڈودرا : گجرات کے شہر وڈودرا کے باتھ روم میں جنگلاتی زندگی بچاؤ ٹرسٹ کے ایک شخص کو ایک ساڑھے چار فٹ لمبا مگرمچھ دستیاب ہوا ۔ جسے بچالیا گیا ۔ اس شخص کا بیان ہے کہ وہ آدھی رات کو اس کی آوازیں سن کر اسے بلی سمجھا تھا لیکن باتھ روم کا دروازہ کھولنے پر مگرمچھ دستیاب ہوا۔ بچاؤ ٹیم کے رکن نے کہا کہ مگرمچھ کا رویہ جارحانہ تھا۔