احمد آباد: گجرات کے بورسد شہر میں ہوئے فرقہ وارانہ جھڑپ میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ احمد آباد رینج کے انسپکٹر جنرل وی چندر شیکھر نے بتایا کہ افواہ پھیلی کہ بورسد میں اقلیتی فرقہ کے کچھ لوگوں کو گھیر لیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں کمیونٹی کے لوگ سڑکوں پر اتر آئے ۔ لوگوں نے پولیس اور ان کی گاڑیوں پر پتھراو کرنا شروع کردیا ۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے، جس کے بعد حالات کو قابو میں آئے ۔