گجرات کے بہ نسبت حیدرآباد محفوظ مقام : کے ٹی آر

   

ڈاٹا ایمبسی سنٹر حیدرآباد میں قائم کرنے مرکزی وزیر فینانس کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں انٹرنیشنل ڈاٹا ایمبسی آفس قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ حال ہی میں مرکزی وزیر فینانس نے بجٹ میں گجرات انٹرنیشنل فائیناٹیک سٹی ( گفٹ سٹی ) میں ڈاٹا ایمبسی آفس قائم کرنے کی تجویز پیش کی ۔ کے ٹی آر اپنے مکتوب میں تمام ڈاٹا ایمبسی دفاتر کو ایک ہی جگہ قائم کرنے کے بجائے مختلف مقامات میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور ایک ہی مقام پر قائم کرنے سے ہونے والے نقصانات سے بھی واقف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ان ریاستوں میں سے ایک ہے ۔ جہاں زلزلے زیادہ آتے ہیں ۔ اور ایسے علاقوں میں ڈاٹا ایمبسی کے دفاتر قائم کرنے سے نقصان ہونے کا دعویٰ پیش کیا ۔ ملک میں سب سے کم زلزلے آنے والے مقامات میں سے حیدرآباد ایک ہے اور یہ خطہ ڈاٹا سنٹر کے قیام کے لیے موزوں مقام ہے ۔ اس کے علاوہ گجرات کی سرحدیں دوسرے ملک کی سرحدوں سے ملتی جھلتی ہے ۔ لہذا وہاں ڈاٹا سنٹر کا قیام سیکوریٹی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ ایمبسی سنٹر کے قیام کے لیے جگہ کا انتخاب کرتے وقت کلائنٹس کی سیکوریٹی پر بھی غور کیا جانا چاہئے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ڈاٹا سنٹرس کے قیام کے لیے حیدرآباد مثالی شہر ہے ۔ گلوبل سنٹرس اپنے بڑے بڑے ڈاٹا سنٹرس میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آرہے ہیں ۔ ایمزون ویب سروسیس سے لے کر مائیکرو سافٹ جیسی مشہور کمپنیاں ریاست تلنگانہ میں کئی ہائپر اسکیل ، ایچ ڈاٹا سنٹرس کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے سال 2016 میں ہی ڈاٹا سنٹر پالیسی کو متعارف کرایا ہے ۔ ڈاٹا سنٹر کے قیام کے لیے تلنگانہ موزوں ریاست ہے ۔ انہوں نے بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کرنے کا مرکزی وزیر فینانس سے مطالبہ کیا ہے ۔۔ ن