سورت :گجرات کے سورت اورکچ میںزلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم اس کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ گاندھی نگر میں واقع آئی ایس آر کے مطابق زلزلے کا مرکز سورت سے 27 کلومیٹر جنوب مشرق میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔گجرات میں 26 جنوری 2001 کو 7.7 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس دور میں بھج اور کچ میں بڑی تباہی ہوئی تھی۔ اس زلزلے کی وجہ سے 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔26 جنوری کو ہی دو ہزار نعشیں نکالی گئیں۔ ان میں بھج کے ایک اسکول کے 400 بچے بھی شامل تھے۔ اس سے پہلے دیر رات سورت میں 3.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
سیسمولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک اہلکار نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز زمین کے اندر 5.2 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس کا مرکز بحیرہ عرب میں تھا۔
