مسلمانوں کو فروخت کرنے ہائیکورٹ کی منظوری
احمدآباد۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے وڈوڈرا علاقہ میں ہندوؤں کی دکانات مسلمانوں کو فروخت کرنے کی اجازت دیدی ہے جہاں پر ریاستی حکومت نے گڑبڑ زدہ والے قانون نافذ کئے ہیں۔ ہائیکورٹ نے کہا کہ حکام کو فروخت کنندہ کی آزادانہ مرضی کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔ جائیداد کو منصفانہ قیمت کے ساتھ بغیر خوف کے فروخت کیا جاسکتا ہے۔ حکام نے ہندوؤں کی جائیدادیں مسلمانوں کو فروخت کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ حکام کو یہ اندیشہ تھا کہ مسلمانوں کو جائیدادیں فروخت کرنے سے اس علاقہ میں ہندو تاجرین کی اکثریت گھٹ جائے گی۔ یہ اس لئے رکاوٹ پیدا ہوئی کیونکہ پولیس انکوائری میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ سامنے آیا۔ کہا گیا ہیکہ اگر مسلمانوں کو اس علاقہ میں جائیدادیں خریدنے کی اجازت دی گئی تو گڑبڑ پیدا ہوسکتی ہے۔ یہ علاقے گجرات کے امتناعی احکام کے تحت آتے ہیں۔ حکومت گجرات نے وڈوڈرا کے علاقہ کو گڑبڑ زدہ علاقہ قانون 1991ء کے تحت لایا تھا۔ ہائیکورٹ نے وڈوڈرا ڈپٹی کلکٹر کے احکامات کو کالعدم قرار دیا۔ ڈپٹی کلکٹر نے یہاں جائیدادیں خریدنے اور فروخت کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔