نئی دہلی ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج گجرات ہائیکورٹ کے اس حکم نامہ کو روک دیا جس کے ذریعہ ریاستی وزیر اور بی جے پی لیڈر بھوپیندر سنگھ چوڈاسما کے 2017ء کے الیکشن کو بدعنوانی اور الٹ پھیر کی بنیاد پر رد کردیا گیا ۔ جسٹس ایم ایم شانتنا گودار اور جسٹس آر سبھاش ریڈی کی بنچ نے وزیر کی عرضی پر ان کے حریف کانگریس امیدوار اشوین راتھوڑ و دیگر کو نوٹس جاری کی ۔