گجرات کے کانگریس رکن اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا گیا

   

غیرقانونی کانکنی کے 23سال قدیم مقدمہ میںدوسال کی قید
احمدآباد ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات اسمبلی کے اسپیکر راجیندر تریویدی نے منگل کو اعلان کیا کہ کانگریس کے رکن اسمبلی بھگوان باراڈ کو غیرقانونی کانکنی کے مقدمہ میں جرم کا مرتکب پائے جانے کے بعد رکنیت سے نااہل قرار دیا گیاہے ۔ گیرسومناتھ ضلع کی عدالت نے غیرقانونی کانکنی کے 24سال قدیم مقدمہ میں جرم کا مرتکب قرار دیتے ہیوئے دو سال اور 9ماہ کی سزائے قید کا اعلان کیا تھا ۔ کانگریس کے لیڈر 60سالہ بھگوان باراڈ 2017ء کے اسمبلی انتخابات میں حلقہ گیرسومناتھ سے منتخب ہوئے تھے ۔ تریویدی نے گاندھی نگر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہا کہ ’’ باراڈ کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا ہے ۔ چیف الیکشن کمیشن اور چیف الکٹورل آفیسر کو اس ضمن میں مطلع کیا جارہا ہے ۔اب وہ ایم ایل اے نہیں رہے ہیں ‘‘ ۔