گجرات کے 18افراد نیپال میں پھنس گئے

   

نئی دہلی، 9ستمبر (یواین آئی) کانگریس رکن پارلیمنٹ شکتی سنگھ گوہل نے منگل کو کہا کہ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو سے پروازیں بند ہو گئی ہیں جس کے سبب کئی ہندوستانی شہری وہاں پھنس گئے ہیں، جن میں گجرات کے 18 افراد کا گروپ بھی شامل ہے ۔کٹھمنڈو، للیتپور سمیت کئی اضلاع میں کرفیو نافذ ہے ۔ کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر پروازیں بند ہیں اور یہاں ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے علاوہ گجرات کے 18 افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ گوہل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ گجرات کے 18 افراد نیپال میں پھنس گئے ہیں۔
“کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں وزیراعظم کے دفتر اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سوشل میڈیا کے ذریعے مدد کی درخواست کی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، “فوری طور پر ہمارے شہریوں کو ہندوستان واپس لانے کا انتظام کریں۔ شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔” گوہل نے پھنسے ہوئے لوگوں کے گروپ کی تفصیلات اور ایئرپورٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔