ہریدوار سے لکژری بسوں کی فراہمی، تبلیغی جماعت کیساتھ زیادتی
نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کوروناوائرس سے نمٹنے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے درمیان ہریدوار میں موجود گجرات کے 1800 یاتریوں کو محفوظ طور پر پہنچانے کیلئے لکژری بسوں کا انتظام کیا گیا لیکن گذشتہ ماہ دہلی میں مرکز نظام الدین کے ہیڈکوارٹر میں پھنسے ہوئے تبلیغی جماعت کے ارکان کی منتقلی کی اجازت نہیں دی گئی۔ لاک ڈاؤن کا بہانہ بنا کر پولیس نے تبلیغی جماعت کی درخواست کو نظرانداز کردیا ۔ ہریدوار میں گجرات کے 1800 یاتریوں کیلئے وزیرداخلہ امیت شاہ اور چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی کی ایماء پر سفر کی اجازت دی گئی اور لکژری بسیں بھی فراہم کی گئی۔ ہندی روزنامہ دینک بھاسکر کے مطابق 28 مارچ کو احمدآباد میں رہنے والے مکیش کمار کے موبائیل پر میسیج آیا ۔ یہ میسیج اس کے دوست نے بھیجا تھا۔ لکھا تھاکہ آج رات اترکھنڈ ٹرانسپورٹ کے کئی بسیں احمدآباد پہنچ رہی ہیں۔ مکیش کو محسوس ہوا کہ اس کا دوست مذاق کررہا ہے۔ سارے ملک میں ٹریفک پر پابندی ہے ، ٹرانسپورٹیشن بند ہے تو گجرات کے یاتری کس طرح آ سکتے ہیں لیکن جب بسیں احمدآباد پہنچیں تو یہ دیکھ کر سب حیران ہوگئے کہ ان بسوں کے ذریعہ گجرات کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 1800 افراد کو محفوظ ان کے مقام تک پہنچایا گیا۔